ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرانسپورٹ وزیر کے ہاتھوں اُڈپی میں نئے سرکاری بس اسٹائنڈ کا افتتاح، وزیر نے کہا؛ کرناٹک میں اب الیکٹرک بسوں کی ہوگی شروعات

ٹرانسپورٹ وزیر کے ہاتھوں اُڈپی میں نئے سرکاری بس اسٹائنڈ کا افتتاح، وزیر نے کہا؛ کرناٹک میں اب الیکٹرک بسوں کی ہوگی شروعات

Mon, 01 Feb 2021 14:09:31    S.O. News Service

اُڈپی یکم فروری  (ایس او نیوز)  اُڈپی سٹی بس اسٹائنڈ کے قریب ہی  39.5 کروڑ روپئے   لاگت سے تعمیر شدہ نئے سرکاری بس اسٹائنڈ کا  اتوار کو  ریاست کے ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور ٹرانسپورٹ وزیر لکشمن سوادی کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔ تین مالہ والے اس بس اسٹائنڈ کی عمارت   سمیت بس اسٹائنڈ کا کُل رقبہ   1696.15 اسکوائر میٹر ہے اور ایک ساتھ سات بسوں کو رُکنے کی جگہ ہے۔

بس اسٹائنڈ میں جملہ 15 ٹوائلٹس، 15 کمرشیل دکانیں، اسٹاف کے لئے ایک کمرہ، پانی کی سہولیت وغیرہ دستیاب ہیں۔

بس اسٹائنڈ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ  مرکزی حکومت کی   حوصلہ آفزائی سے اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے بہت جلد اب ریاست میں الیکٹرک بسوں کو دوڑانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک الیکٹرک بس کی قیمت   دو کروڑ روپئے   ہے۔ اور الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مرکزی حکومت نے 55 لاکھ روپئے اور ریاستی حکومت نے 33 لاکھ روپئے سبسیڈی دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ لکشمن سوادی نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کی شروعات کے ساتھ ہی  ماحول پر کافی اچھا اثر پڑے گا اور   دھووں  کی وجہ سے ماحول آلودہ ہونے سے بھی محفوظ رہے گا۔ الیکٹرک بسوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ان بسوں پر   روڈ ٹیکس معاف  کیا گیا ہے۔ مزید بتایا کہ فی الحال ریاست کے مختلف حصوں میں 26 ہزار الیکٹرک بسیں دوڑ رہی ہیں۔

ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ، چیرمین کے ایس آر ٹی سی  کمیشن ایم چندرپا، اُڈپی ڈپٹی کمشنر جی جگدیشا، کاوپ ایم ایل اے لالاجی آر مینڈن، جئے پرکاش ہییگڈے و کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: